گزشتہ سیزنز میں ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، ڈائریکٹر کرکٹ ہیمپشائر۔ فوٹو: فائل پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ 2017 کے پورے سیزن کے لیے ہیمپشائر کرکٹ کلب سے معاہدہ کر لیا۔ شاہد آفریدی نے 2011 میں پہلی مرتبہ ہیمپشائر کی نمائندگی کی جہاں ان کی کارکردگی سے مداح خوب محظوظ ہوئے، انہوں نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں سمر سیٹ کے خلاف 42 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں رسائی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2016 میں انہوں نے کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 17.36 کی اوسط سے 191 رنز بنائے تھے جب کہ 12 میچز میں 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ وہ مجموعی طور پر اب تک کلب کی جانب سے 18.32 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ڈائریکٹر کرکٹ ہیمپشائر جائلز وائٹ نے کہا کہ شاہد آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں پرجوش طریقے سے خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزنز میں ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا اور ان کا ٹیلنٹ ہمارے سکواڈ کے لیے موزوں ہے۔

dsایجبسٹن: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک خلا پیدا ہو گا اور یہ نوجوانوں کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ان دو کھلاڑیوں کا خلا پر کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں مکی آرتھر نے کہا کہ مصباح اور یونس پاکستان ٹیم کیلئے بہترین لیڈر تھے لیکن اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور نوجوانوں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ ٹیم میں دو کھلاڑیوں کی جگہ خالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کی ازسرنو تعمیر اور اسے دوبارہ بنانے کا بہترین موقع ہے اور مجھے امید ہے کہ مصباح اور یونس کے بعد نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا خلا پر کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز شاندار رہی جہاں چند نئے کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کی سیریز شاندار رہی، شاداب اور حسن علی نے بھی ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ ہمارے پاس متعدد نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند امر ہے، ہمارے پاس بیٹنگ لائن میں دو جگہیں خالی ہیں اور اب یہ نوجوانوں پر ہے کہ وہ سامنے آئیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خلا کو پر کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس طرز کی کرکٹ کھیلی جو ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔ ہم ڈاٹ گیندوں اور یارکرز سمیت ان تمام چیزوں پر کام کیا جو ہمارے لیے چیمپیئنز ٹرافی میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوں گی۔

Scroll To Top