کلبھوشن کیس، حکومت نے ذمہ داری پوری نہیں کی، سراج الحق

  • ملکی سلامتی پر عالمی ادارے کے دباو¿ میں نہیں آنا چاہئے، امیر جماعت اسلامی

سراج الحقاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کہتے ہیں کلبھوشن کیس میں حکومت نے ذمہ داری پوری نہیں کی، سراج الحق کا کہنا ہے کہ عالمی دباو¿ مسترد کرتے ہوئے ریاست کی سلامتی یقینی بنائیجائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کلبھوشن معاملے پر حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ ن لیگ حکومت نے کلبھوشن مقدمے کے تقاضے پورے نہیں کئے، پاکستان کی سلامتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی پر عالمی ادارے کے دباو¿ میں نہیں آنا چاہئے، حکومت دباو¿ مسترد کرکے ملک کی سیکیورٹی یقینی بنائے، پاکستان بہتر سمجھتا ہے، اس کی سلامتی کیلئے کیا بہتر ہے۔

Scroll To Top