لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیاں: پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرا دیا

  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو جی ایچ کیو میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے چھوٹے ، خود کارہتھیار اور بھاری اسلحہ استعمال کرتے ہوئے 10، 13 اور 16 مئی کو رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
  • سبز کوٹ، بروہ، ٹانڈر، کھوئی رٹہ، کوٹ کوتیرہ اور کیرالہ سیکٹرز میں نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید، عورتوں اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے،فوجی مبصر گروپ کو بریفنگ
سری نگر، قابض بھارتی فوج کے اہلکار مظاہرین کیخلاف کارروائی کیلئے تیار کھڑے ہیں

سری نگر، قابض بھارتی فوج کے اہلکار مظاہرین کیخلاف کارروائی کیلئے تیار کھڑے ہیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو بھارتی اشتعال انگیزیوں کے معاملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو جی ایچ کیو میں بلایا گیا۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے 10، 13 اور 16 مئی کو رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے چھوٹے و خودکار ہتھیار اور بھاری اسلحہ استعمال کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سبز کوٹ،  بروہ، ٹانڈر، کھوئی رٹہ، کوٹ کوتیرہ اور کیرالہ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک شہری شہید، عورتوں اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو بتایا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج ہیوی مارٹر فیلڈ آرٹلری استعمال کررہی ہے اور مقامی آبادی کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

Scroll To Top