بھارت میں کرکٹر بیٹ سر پر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا

batعبدالواجد گرتے ہی بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ فوٹو : فائل

حیدر آباد: بھارت میں دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران کیچ لیتا ہوا فیلڈر بیٹ سر پر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد کے ضلع بہادر پورہ میں میر عالم عید گاہ گراﺅنڈ میں بیک وقت کئی ٹیمیں کرکٹ کھیل رہی تھیں، اسی دوران دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے والے 22 سالہ عبدالواجد بیٹسمین کی شاٹ پر کیچ لینے کے لیے لپکے تو کسی دوسری ٹیم کے بیٹسمین کا بیٹ ان کے سر سے ٹکرا گیا جس کے بعد وہ چوٹ کی شدت سے پتھر سے بنی ہوئی وکٹ پر گر گئے اور سر کی چوٹ مزید گہری ہو گئی، عبدالواجد گرتے ہی بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق موت کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی تاہم متوفی کے بھائی نے مقدمے کے درخواست دائر کی ہے جس پر تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں لہذا جلد بیٹسمین کو بھی پکڑ لیں گے۔

Scroll To Top