سونی کا کم قیمت اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش

ddsdfdاگر تو آپ کو سونی کے اسمارٹ فونز پسند ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ جاپانی کمپنی نے ایک نسبتاً سستی ڈیوائس متعارف کرادی ہے۔

سونی نے ایکسپیریا ایل ون نامی اسمارٹ فون پیش کیا جو کہ کم بجٹ والی مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

5.5 انچ ڈسپلے والے اس فون میں میڈیا ٹیک کواڈ کور پراسیسر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹو جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے، 2600 ایم اے ایچ بیٹری، بلیوٹوتھ 4.2 اور یو ایس بی سی پورٹ وغیرہ قابل ذکر فیچرز ہیں۔

اسی طرح 5 میگا پکسل فرنٹ جبکہ 13 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فون کا بیزل بہت کم ہے جبکہ اس میں ڈوئل سم سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

یہ فون بلیک، وائٹ اور پنک میں دستیاب ہوگا۔

سونی نے اس ڈیوائس کی قیمت 199 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) رکھی ہے جو کہ مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کم قیمت میں کسی فلیگ شپ ڈیوائس جیسے فیچرز فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ عام طور پر سونی کے اسمارٹ فونز کافی مہنگے ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر یہی وجہ ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران ان کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

Scroll To Top