فوج جمہوریت کے ساتھ چل رہی ہے یا شریفوکریسی کے ساتھ؟

kuch-khabrian-new-copy


اگر پاک فوج کو مودی اور جندال کے دوست کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہی تھے تو یہ سارا کھیل کھیلنے اور قوم کی امنگوں کو جگانے کی کیا ضرورت تھی۔ ؟اس ایگزیکٹو آرڈر میں جو فواد حسن فواد نے جاری کیا اور اس پریس ریلیز میں جو وزارت داخلہ نے جاری کی ہے کیا فرق ہے۔؟ معافی وزیر اعظم کے خاندان کو قوم سے اورفوج سے مانگنی چاہئے تھی، فوج نے وزیراعظم اور اس کے خاندان سے معافی کیوں مانگی۔؟

اگر یہ معاملہ قومی سلامتی کا نہیں تھا، صرف راو¿ تحسین کے تساہل، پرویز رشید کی لاپروائی اور طارق فاطمی کی نالائقی کا تھا تو اس نے اتنا طول کیوں کھینچا۔؟ ہمارے دو آرمی چیف کیوں ڈٹے رہے۔؟ وزیر اعظم کا کیمپ فوج کے سخت رویے کی وجہ سے پریشان کیوں رہا۔؟
سوالات کا ایک انبار ہے جو کھڑا ہو رہا ہے اور ہماری فوجی قیادت کو ان کا جواب دینا ہوگا۔
عوام اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں۔ فوج کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایک دن کے اندر اُن کی توقیر کتنی نیچے گئی ہے۔ اس توقیر کو بحال کرنے کے لئے فوج کو بہت کچھ کرنا ہوگا۔ میں نے ہمیشہ فوج کی حمایت کی ہے۔اس حد تک کی ہے کہ میرے مخالف مجھے فوج کا ایجنٹ سمجھتے ہیں میں فوج کی حمایت اِ س لئے کرتا ہوں کہ میرے آقاﷺ رسول عربیﷺ ایک جرنیل تھے۔ آپﷺ نے اہل مکہ کے ساتھ کوئی ’سیٹلمنٹ“ نہیں کی تھی۔ آپﷺ ایک فاتح کی طرح مکہ میں داخل ہوئے تھے۔
آج مجھے ایکدم یوں لگا جیسے16دسمبر1971ءواپس لوٹ آیا ہو۔۔
فوج اگر آئین کی پاسداری اور جمہوریت کے ساتھ چلنے کی بات کرتی ہے تو میرے ایک سوال کا جواب دے۔
کیا ہمارا آئین ایک ایسے شخص کو وزیر اعظم کے طور پر کام کرتے رہنے کی اجازت دیتا ہے جسے مستقبل کے دو چیف جسٹس خائن اور جھوٹا کہہ کرنااہل قرار دے چکے ہوں۔۔؟
اگر اس سوال کا جواب نہیں دیا جا سکتا تو پھر اس سوال کا جواب دے دیا جائے کہ کیا آئین وزیر اعظم کی بیٹی کو کاروبارِ مملکت چلانے کی اجازت دیتا ہے۔۔؟
فوج جمہوریت کے ساتھ چل رہی ہے یا شریفو کریسی کے ساتھ؟

Scroll To Top