سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت اورانصاف کو نقصان پہنچا، آصف زرداری

  • نا اہل حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی ، ملک بحران کی جانب بڑھ رہا ہے ، ان لوگوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں، سابق صدر

Image result for ‫آصف زرداری‬‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت اور انصاف کو نقصان پہنچا جب کہ عمران خان کے ڈرامے کا سب سے زیادہ فائدہ وزیراعظم کو پہنچا۔اسلام آباد میں چیرمین پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ نا اہل حکمران ہیں اور ان سے حکومت نہیں چل رہی ہے، ملک بحران کی جانب جا رہا ہے اور ان لوگوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کس بات کی مٹھائی بانٹ رہے ہیں، کیا اس بات کی مٹھائیاں کھلائی جا رہی ہیں کہ دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیدیا ہے، وزیراعظم کو نااہل قرار دینے والے دو ججز کو سلام پیش کرتا ہوں اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہوں۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پہلے روز سے موقف تھا کہ پاناما کیس سپریم کورٹ میں نہیں جانا چاہیئے لیکن چند نا اہل سیاستدان اپنی سیاست چمکانے کے لئے اس کیس کو سپریم کورٹ میں لے گئے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت اور انصاف کو نقصان پہنچا جب کہ عمران خان کے ڈرامے کا سب سے زیادہ فائدہ وزیراعظم کو پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عمران خان سے کہا تھا کہ اگر تمام جماعتیں ایک ساتھ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جائیں اور اعتزاز احسن اس کیس کو لڑیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کیس کا فیصلہ کیا ہوتا لیکن انہوں نے اپنی من مانی کی، عوام کو دھوکا دیا گیا اور ان کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آپ کسی بھی لسی والے یا دودھ والے کے پاس چلے جائیں تو وہ کہے گا کہ گلی گلی میں شور ہے، نواز شریف چور ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی اور اگر کوئی سیاستدان 50 ہزار افراد لے کر سڑکوں پر آ جائے تو حکومت اس کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔

Scroll To Top