امریکی غیرجوہری بم حملےمیں داعش کے90 جنگجوزخمی،افغانستان

0افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی غیرجوہری بم حملےمیں داعش کے90 جنگجوزخمی بھی ہوئے ہیں،ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق زخمی جنگجوؤں میں پاکستانی طالبان کااہم رکن بھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بم حملےمیں داعش کی حال ہی میں بنائی گئی چھ سرنگیں تباہ ہوئیں،ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ ننگرہارمیں گذشتہ ہفتےکےامریکی بم حملےمیں داعش کے96 جنگجو مارے گئےتھے۔

ترجمان نے کہا کہ مارے جانےوالےجنگجوؤں میںغیرملکیوں بشمول بھارت اور ازبکستان کےغیرملکی جنگجوبھی شامل تھے۔اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll To Top