پاناما کیس کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، نوازشریف

  • اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا، وزیراعظم کا فیصلے پر ردعمل

Image result for ‫، نوازشریف‬‎

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے پہلے ردعمل میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا ہے۔پاکستانی قوم کی طرح وزیر اعظم نواز شریف، ان کے اہل خانہ اور قریبی رفقا بھی پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار کررہے تھے، وزیر اعظم نواز شریف نے شبہاز شریف، بیٹی مریم نواز اور سابق وزیر پرویز رشید کے ہمراہ ٹی وی پر عدالتی فیصلہ سنا۔ اور اللہ کا شکر بجالائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پہلے رد عمل میں اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد اپنے ردعمل میں عدالتی فیصلے پر من و عن عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر رکھا۔ اس موقع پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم اور ان کے رفقا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ مبارک،وزیراعظم نواز شریف ، سب تعریفیں اللہ ہی کے لیئے ہیں،وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شکرانہ ، مبارکیں اور محبت کا اظہار، سب تعریفیں اور بڑائی اللہ کی ذات کے لیے ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کئی مہینے سماعت کے بعد کورٹ کاتحقیقات کاحکم دینا درخواست گزاروں کی شکست ہے، درخواست گزار 4 مہینے میں اپنا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل نا قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 60 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی

Scroll To Top