دھرنوں اور گھیراﺅ کی طرح مخالفین کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی: شہباز شریف

  • نوازشریف کی قیادت میں حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی اور آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی،گفتگو

Image result for ‫شہباز شریف‬‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاناما فیصلے پر وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور گھیراو¿ کی طرح مخالفین کی ایک اورسازش ناکام ہوگئی۔ میڈیاکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم نوازشریف کو پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ترقی و خوشحالی کے مخالفین، دھرنوں اور گھیراو¿ کی طرح مخالفین کی ایک اورسازش ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی اور 2018 میں بھی عوام کی حمایت سے جیت کر ترقی کا ایجنڈا مکمل کریں گے۔

Scroll To Top