شہرہ آفاق ڈرامہ ’’الفا براوو چارلی‘‘ کی شہناز اب کیسی دکھتی ہیں

0

شہناز خواجہ کی نئی تصاویر میں انہیں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں، فوٹو؛ فائل

پاکستان کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’الفا براوو چارلی‘‘میں مرکزی کردار کرنے والی لڑکی شہناز خواجہ کی نئی تصاویر میں ان کی بدلی شخصیت نے  مداحوں کو حیران کردیا۔

پاکستان  ٹیلی ویژن کا ڈرامہ سیریل ’’الفا براوو چارلی‘‘ پاک فوج کے جوانوں کی زندگی پر مبنی ہے جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی جب کہ شہرہ آفاق ڈرامہ 1998 میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا جسے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پلاسٹک سرجری نے اداکارہ مشی خان کی شخصیت ہی بدل دی

’’الفا براوو چارلی‘‘ میں  4 اہم کردار تھے جس میں سے ایک شہناز خواجہ بھی تھیں جنہوں نے ناصرف اداکاری بلکہ اپنے حسن سے بھی مداحوں کو گرویدہ کرلیا تھا۔

ماضی کی خوبرو اداکارہ کی تازہ تصاویرمنظرعام پرآئی ہیں جس میں ان کی بدلی شخصیت نے مداحوں کو حیران کردیا ہے جب کہ اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی جس میں انہیں میں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ماہ نور بلوچ کے نئے روپ نے دھوم مچادی

شہناز خواجہ نئی تصاویر میں بڑھتی عمر کے باوجود نوجوان دکھائی دے رہی ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ وہ متعدد بار چہرے کی سرجری  کے عمل سے گزر چکی ہیں۔

Scroll To Top