چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار اب کہاں ہیں، بلاول بھٹو

Image result for ‫بلاول بھٹو‬‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری حکومت پر برس پڑے کہتے ہیں کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار اب کہاں ہیں ، بجلی کا بحران دور نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ، بجلی کی بندش پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں بجلی کی کمی پورے کرنے کے دعوے کرنے والے اب کہاں ہیں ؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ جن منصوبوں سے بجلی پیدا ہونی تھی وہ منصوبے کہاں ہیں؟بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ میں لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر حکومت کو ٹف ٹائم دیں ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے ایمرجنسی اقدامات نہ کیے گئے تو پیپلزپارٹی ملک گیر احتجاج کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری لاہور میں چودھری اعتزازاحسن کے گھر گئے اور ان کے قریبی عزیز میجر ریٹائرڈ مبشراللہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔

Scroll To Top