یمن میں سعودی فورسز کا ہیلی کاپٹر گرادیا گیا، 12 فوجی ہلاک

0صنعا: یمن میں سعودی فورسز کا ہیلی کاپٹر گرایا دیا گیا جس میں افسران سمیت 12 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یمن کے شہر مارب میں مار گرا دیا گیا جس سے ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 4 فوجی افسران سمیت 12 سعودی اور اتحادی فوجی مارے گئے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی فورسز کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جنگی آپریشن میں حصہ لے رہا تھا جب کہ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر حادثاتی طور پر تباہ ہوا تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا ہے۔

Scroll To Top