سونو نگم کی اذان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت

0ممبئی: بھارتی گلوکار سونونگم کو گزشتہ روز اذان سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر شدید تنقید کے بعد وضاحت دینا پڑ گئی۔

سونو نگم کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس پر ان کے مداحوں سمیت نامور فنکاروں کی جانب سے بھی شدید تنقید کے بعد سونونگم کو وضاحت کرنا پڑگئی۔ معاملے کی سنگینی کو جانچتے ہوئے گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ کردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اذان کے حوالے سے نہیں بلکہ اسپیکر سے متعلق کہا تھا۔

Dear everyone. Your stand exposes your own IQ. I stand by my statement that loudspeakers should not be allowed in Mosques & Temples. Period

اپنی ٹوئٹ میں تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے سونو نگم نے کہا کہ آپ کی سوچ آپ کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے اور میں اپنے بیان پر قائم ہوں جو میں نے لاؤڈ اسپیکر سے متعلق دیا تھا کہ مساجد اور مندروں میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں ہونا چاہئیں۔

واضح رہے کہ سونونگم نے کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے اور پتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔

Scroll To Top