ہر صبح اذان کی آواز پر ہی اٹھتی ہوں، پوجا بھٹ

0ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ وہدایت کار پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ میں ایک پرسکون فضا میں ہر صبح اذان کی آواز سے اٹھتی ہوں۔

بھارتی گلوکار سونو نگم کی جانب سے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے اورسونونگم کے نازیبا جملوں پر مداحوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جب کہ بالی ووڈ فنکار بھی گلوکار کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔

بھارت کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی سونونگم کے ٹوئٹس پر رد عمل دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں باندرا کی پر سکون فضا میں ہر صبح گرجا گرکی گھنٹیوں اور اذان کی آواز سے اٹھتی ہوں اور اگر بتی جلا کر بھارت کے جذبے کو سلام کرتی ہوں۔

I wake each morning to the sound of church bells & the Azaan in a quiet by-lane of Bandra.I light an aggarbatti & salute the spirit of India

گزشتہ روز سونونگم کی ٹوئٹس پر رد عمل دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کا کہنا تھا کہ اذان مسلمانوں کی غنڈہ گردی نہیں اور نہ ہی کبھی غنڈہ گردی کی ہے جب کہ بھارت میں اذان کی آواز آتی تھی ، آتی ہے اور انشااللہ ہمیشہ آتی رہے گی۔

واضح رہے سونونگم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا  ہے اور پتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔

Scroll To Top