ایساکوئی معاملہ زیر غور نہیں ، رپورٹ کی تیاری میں وقت لگا ہے ، ترجمان آئی ایس پی آر کی وضاحت

Image result for ‫میجر جنرل آصف غفور‬‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹرجنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل آصف غفور نے سوموار کے روز ایک صحافی کے سوال کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ کے سلسلے انکوائری کمیٹی کے تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے اور جلد ہی یہ رپورٹ وزیر اعظم کو منظوری کے لئے پیش کر دی جائے گی اور پھر اس کو میڈیا سے شیئر کیا گیا جائے گا کے جواب میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وزیر داخلہ نے تین چار روز میں ڈان لیکس کی رپورٹ ملنے کی بات کی ہے امید ہے ایسا ہی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ آف انکوائری کے پاس اتفاق رائے کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر غور نہیں تھا کیونکہ مینڈیٹ میں ایسی بات شامل نہیں تھی صرف رپورٹ کی تیاری پر وقت لگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بہتر جواب وزیر داخلہ ہی دے سکتے ہیں تاہم وہ تو صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ انکوائری کمیٹی کو اپنا کام مکمل کرنے میں وقت لگا ہے۔ اور اتفاق رائے جیسی کوئی بات بھی کورٹ آف انکوائری کے مینڈیٹ میں شامل نہیں تھی۔ یاد رہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب سول اور ملٹری لیڈر شپ کی ایک ملاقات کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں فریقین کے درمیان اختلاف رائے پایا گیا اور اگلے دن یہ تمام کارروائی روزنامہ ڈان میں ایک غیر ملکی صحافی کے حوالے سے شائع ہو گئی۔جس نے ملک کے تمام معتبر حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی جس کے بعد اس سلسلے میں اس معاملے کی انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔

Scroll To Top