آپریشن ردالفساد:قبائلی علاقوں میں کارروائیاں‘اسلحہ،گولہ بارود برآمد

  •  برآمد کئے گئے اسلحہ میں راکٹ ،تیار آئی ای ڈیز، بارودی مواد، گرینڈ، مارٹر بم،مختلف قسم کے ہتھیار اور کمیونی کمیشن کے آلات شامل ہیںآپریشن مصدقہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے،،آئی ایس پی آر

weapons

راولپنڈی(یو این پی)سیکیورٹی فورسز نے کلائیہ اورکزئی ایجنسی اور پارہ چنار کرم ایجنسی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے دوران کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا، برآمد کئے گئے اسلحہ میں راکٹ ،تیار آئی ای ڈیز، بارودی مواد، گرینڈ، مارٹر بم،مختلف قسم کے ہتھیار اور کمیونی کمیشن کے آلات شامل ہیں۔آپریشن مصدقہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران کلائیہ اورکزئی ایجنسی میںزیر زمین ٹنل میں بنایا گیا ٹی ٹی پی کا مرکز تباہ کردیا گیا بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کی بڑے دہشت گردانہ حملے کی تیاری کی گواہی دیتی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Scroll To Top