کراچی،رینجرز کا چھاپہ ، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  • مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 3غیرملکیوں سمیت 93مشتبہ افراد گرفتار

Related image

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز نے نشتر روڈ کی دکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے لئے سہولت کاری کرنیوالوں نے اسلحہ چھپایاتھا۔ اسلحہ میں چھیالیس ہتھیار اور دو ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔ دہشتگردوں کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ، خفیہ اطلاع پر رینجرز کی کراچی میں ایک اور کارروائی ہوئی جس کے دوران ایم کیوایم لندن کی جانب سے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔ نپیئر تھانے کی حدود میں رینجرز اہلکاروں نے چھاپہ مارا۔ نشتر روڈ پر ایک دکان کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے لئے سہولت کاری کرنیوالوں نے اسلحہ چھپایا تھا جو شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 4 رائفل ، 2 بائیس بور رائفل ، 6 ایس ایم جی ،7 آٹھ ایم ایم رائفل ، 5 ریپیٹر ، ایک 12 یورپش پشا ، ایک بارہ بور سنگل بیرل ، 3 پستول ، 5 ریوالور ، 7 بتیس بور ریوالور،5 کریکر اور مختلف اقسام کے 2 ہزار 116 راﺅنڈ شامل ہیں۔ دہشتگردی کی روک تھام کے لئے ترجمان رینجرز نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔ دریں اثناءکراچی میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،رات گئے اہم اور خفیہ اطلاعات پر کراچی پولیس نے شہر بھر کے مختلف علاقوں اسٹیل ٹاو¿ن، منگھو پیر، گزری میں کارروائیاں کیں۔پولیس کی جانب سے پہلی کارروائی کلفٹن کے علاقے گذری میں گی گئی چھاپہ مار کارروائی میں 3غیرملکی باشندوں کوفارن ایکٹ کے تحت گرفتار جبکہ 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔دوسری کارروائی اسٹیل ٹاو¿ن کے علاقے میں کی گئی جہاں دوران تلاشی جرائم میں ملوث 25افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔جبکہ پولیس نے منگھو پیر میں کارروائی کے دوران 50مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا۔اور کیماڑی میں 2گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ادھر صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروائی کرکے دہشت گرد کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سےبم برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشت گرد جمیل بارودی مواد شاہ عالم روڈ سے پشاور منتقل کررہاتھا جبکہ ملزم کا تعلق خیبرایجنسی کےعلاقے قمبرخیل سے ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام کےمطابق گرفتار ملزم سے برآمد کیاگیا ڈھائی کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاگیاہے۔

Scroll To Top