گوگل نے اسمارٹ فون ویڈیو کا مسئلہ حل کردیا

0ویسے تو اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون ہو تو ویڈیو تو ضرور بناتے ہوں گے مگر اکثر اس فوٹیج کا معیار اچھا نہیں ہوتا، خاص طور پر چلتے پھرتے افراد کافی برے نظر آتے ہیں۔

اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو گوگل نے اسمارٹ فون سے ویڈیو کے اس سب سے بڑے مسئلے کو حل کردیا ہے۔

گوگل فوٹو ایپ میں فون سے بنائی جان والی ویڈیوز کو خودکار طور پر اسٹیبلائز کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی ایک کلک پر۔

گوگل فوٹو میں یہ اپ ڈیٹ جمعے کو متعارف کرائی گئی جو کہ اسمارٹ فون سے ویڈیوز بنانے کے تجربے کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بس انہیں گوگل فوٹوز ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد جب آپ کوئی ویڈیو بنائیں تو گوگل فوٹوز ایپ میں اسے اوپن کریں اور اسٹیبلائز بٹن پر کلک کریں۔

اس کے بعد یہ ایپ ویڈیو کے معیار کو بہتر بنانے کا کام خود کرے گی تاہم اس کا ونڈو سائز کچھ چھوٹا ہوجائے گا۔

یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب گزشتہ روز گوگل نے اپنے امیج سرچ کو بہتر بناکر اسے فیشن ایبل انداز دیا تھا۔

Scroll To Top