دشمن دشمن ہوتا ہے

Image result for ‫نیا ڈیفنس سسٹم‬‎

پاکستان کے دفاعی نظام میں ہر نیا اضافہ قوم کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے۔ چین سے جو نیا ڈیفنس سسٹم حاصل کیا گیا ہے وہ ہر محب وطن پاکستانی کے لئے باعثِ اطمینان اور طمانیت ہے۔ مشرق میں ہمیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو ہمیں زک پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرے گا اور جو حجم میں پاکستان سے کئی گنا بڑا ہے۔ امریکہ کی پروپیگنڈہ مشینری بھارت کو آنے والے دور کی ایک سپرپاور کے طور پر پروجیکٹ کر رہی ہے۔ اس پروپیگنڈے کا ایک مقصد پاکستان پر نفسیاتی دباو¿ڈالنا بھی ہے۔ دوسرا مقصد ظاہر ہے چین کو ایشیا میں جو برتری حاصل ہے اس کا توڑ امریکہ کو صرف بھارت کی صورت میں نظر آتا ہے۔۔۔بد قسمتی سے پاکستان کی سیاسی قیادت نہ تو دشمن کی پہچان رکھتی ہے اور نہ ہی اسے اندازہ ہے کہ یہ دشمنی مذاکرات سے ختم ہونے والی نہیں۔
ایسے میں ہماری فوجی قیادت کا بیدار اور چوکنا ہونا قوم کے لئے تقویت کا باعث ہے۔

غلام اکبر

Scroll To Top