فضائی اہداف تلاش کر کے نشانہ بنانیوالا سسٹم پاک فوج میں شامل

  • چینی ساختہ نئے ائیر ڈیفرنس سسٹم کی شمولیت سے فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گی، آرمی چیف
    ایل وائی 80چینی ساختہ موبائل ائیر ڈیفنس سسٹم نچلی اور درمیانی پرواز کرنے والے فضائی اہداف کو تلاش کر کے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
  • نئے ائیرڈیفنس سسٹم کے حصول کے بعد ہمارا دفاع مضبوط اورطاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،سسٹم دور حاضر اور مستقل میں ائیرڈیفنس کے خطرات کا جواب دینے کے لئے فوج کا معاون اورمدد گار ثابت ہوگا، جنر ل قمر جاوید باجوہ کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستا ن آرمی کے نئے ایئر ڈیفنس سسٹم کا معائنہ کر رہے ہیں

اسلام آباد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستا ن آرمی کے نئے ایئر ڈیفنس سسٹم کا معائنہ کر رہے ہیں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج نے اپنے دفاعی نظام میں نیا ائیرڈیفنس سسٹم شامل کرلیاجو نچلی اور درمیانی پرواز کرنے والے فضائی اہداف کو تلاش کر کے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے-آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اپنے فضائی دفاعی نظام میں نیا ائیر ڈیفنس سسٹم ایل وائی 80 شامل کر لیا- چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نئے ائیرڈیفنس سسٹم کی شمولیت کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جو آرمی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی- ایل وائی 80چینی ساختہ موبائل ائیر ڈیفنس سسٹم ہے جو نچلی اور درمیانی پرواز کرنے والے فضائی اہداف کو تلاش کر کے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم کی شمولیت سے موجودہ اور آئندہ فضائی خطرات کے دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے- قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا نے ان کا استقبال کیا-

Scroll To Top